Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

تقصیر کے بعد عمرہ کیا تو دوبارہ تقصیر کرسکتے ہیں؟

Answered by
مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
Fatwa no.
4678-WAT
Issued
01 شعبان المعظم 1447ھ /21 جنوری 2026ء

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم تقصیر کے بعد عمرہ کیا ، تو تقصیر کروائے یا حلق ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر مرد حضرات ایک دفعہ تقصیر کروالیں، تو کیا دوسر ا عمرہ کرنے کے بعد بھی وہ تقصیر کروا سکتے ہیں ؟ یا حلق ہی کروانا ہوگا ؟ جواب ایک مرتبہ تقصیر کروانے کے بعد اگر بال اتنے بڑے ہوں کہ دوبارہ تقصیر ہو سکتی ہے ، یعنی کم از کم چوتھائی سر کے بالوں میں سے ہر بال ایک پورے کے برابر کاٹا جاسکتا ہو، تو اس صورت میں دوبارہ تقصیر کرنا ، جائز ہوگا، اور اگر سر پر بال اتنے نہیں رہے کہ کم از کم چوتھائی سر کے بالوں کی تقصیر ہو سکے ، تو اس صورت میں حلق کروانا لازم ہوگا ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.