Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

گندم کے بھوسے پرعشر لازم ہوگا یا نہیں؟

Answered by
مولا نا محمد شفیق عطاری مدنی
Fatwa no.
4675-WAT
Issued
06 شعبان المعظم 1447 ـ / 26 جنوری 2026 ء دار الافتاء اهلسنت

Answer (beginning)

بسم الله الرحمن الرحيم گندم کے بھوسے پر عشر کا حکم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) سوال اگر گندم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فالتو بھوسہ ، جو گہائی کے بعد بچتا ہے ، وہ بھی حاصل کرنے کی نیت ہو، تو کیا گندم کے دانوں کا عشر ادا کرنے کے بعد اس بھوسے کا بھی عشر ادا کرنا ہوگا ؟ جواب بھوسے کے لیے خاص طور پر زمین الگ سے چھوڑی نہیں جاتی، بلکہ زمین گندم کے لیے چھوڑی جاتی ہے ، اور گندم ہی اصل مقصود ہوتی ہے ، جو بھوسے سے بہت مہنگی ہوتی ہے، اور بھوسہ اس سے ضمنی طور پر حاصل ہوتا ہے ، تو اب ایسی صورت میں اگر چہ کوئی بھوسہ بھی حاصل کرنے کی نیت کرلے ، تو وہ ضمنی طور پر ہی حاصل ہو گا اور اس پر عشر لازم نہیں ہوگا ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.