Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اسلامی مہینوں کی مبارکباد دینا کیسا؟

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم اسلامی مہینوں کی مبارکباد دینے کا حکم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اسلامی مہینوں کی مبارکباد دینا کیسا ہے ؟ جیسے رجب، شعبان، رمضان وغیرہ کی مبارکباد دی جاتی ہے ، کیا یہ شرعی طور پر درست ہے ؟ جواب نئے اسلامی مہینے کی مبارکباد دینے میں شرعاً کوئی حرج نہیں، اس لیے کہ در حقیقت یہ دوسرے مسلمان کے لیے دعا ہے کہ یہ نیا مہینہ اس کے حق میں بابرکت ہو اور خیر وعافیت کے ساتھ گزرے ، اور چونکہ شریعت مطہرہ نے اس سے منع نہیں فرمایا، تو یہی اس کے جائز ہونے کے لیے کافی ہے ، بلکہ رمضان المبارک کے مہینے کی مبارکباد دینا تو حدیث پاک سے ثابت ہے ، یوں ہی عید و نکاح وغیرہ کی بھی ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.