Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

خالی قینچی چلانے سے لڑائی ہوتی ہے؟

Answered by
مولانا محمد بلال عطاری مدنی
Fatwa no.
4577-WAT
Issued
06 رجب المرجب 1447ھ /27دسمبر 2025ء

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم کیا بلا وجہ قینچی چلانے سے گھر میں لڑائی ہوتی ہے ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) عوام میں مشہور ہے کہ بلاوجہ قینچی چلانے سے گھر میں لڑائی ہوتی ہے ۔ کیا ایسا ہے ؟ جواب بلاوجہ قینچی چلانے سے یہ سمجھنا کہ گھر میں لڑائی ہوتی ہے ، یہ بد شگونی ہے، جس کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں، کسی چیز سے بد شگونی لینا مسلمانوں کا طریقہ نہیں، لہذا بحیثیت مسلمان ہمارا یہ عقیدہ ہونا چاہیئے کہ اچھائی برائی ، غمی خوشی، اسی طرح کسی کام کا سنورنا بگڑنا ، الغرض کوئی کام بھی اللہ رب العالمین کی مشیت کے بغیر ممکن نہیں ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.