Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ناپاک ٹرانسپیرینٹ شیٹ پاک کرنے کا طریقہ
- Fatwa no.
- 4558-WAT
- Issued
- 27 جمادی الاخریٰ 1447ھ / 19 دسمبر 2025ء
Question
ٹرانسپیرنٹ شیٹ پر نجاست لگ جائے تو اسے پاک کرنے کا طریقہ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کھانے کی ٹیبل پر جو ٹرانسپیرنٹ شیٹس ڈالی جاتی ہیں، ان میں نجاست جذب نہیں ہوتی ، تو اگران پر کوئی نجاست گر جائے ، تو کیا اس کو گیلے کپڑے سے صاف کر لینے سے شیٹ پاک ہو جائے گی ؟ جواب
Answer (beginning)
اگر شیٹ ایسی ہے کہ جس میں مسام نہ ہوں، نیز اس میں کوئی دراڑ، وغیرہ بھی نہ ہو ، اور کوئی لیکوڈ چیز اس میں جذب نہ ہو سکتی ہو، تو ایسی صورت میں حکم یہ ہے کہ صرف تین بار دھوڈالنے سے ہی وہ پاک ہو جائے گی، اسے اتنی دیر تک چھوڑنا ضروری نہیں کہ پانی ٹپکنا بند ہو جائے ۔ اور اس صورت میں اگر دھونے کے بجائے کسی گیلے کپڑے سے اس طرح پونچھ کر صاف کر دیا کہ نجاست کا اثر ختم ہو گیا، تو بھی وہ پاک ہو جائے گی ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.