Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بے عمل عالم امت کے لئے سب سے بڑا خطرہ
Question
امت کو سب سے زیادہ خطرہ بے عمل عالم سے ہے دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا یہ حدیث پاک ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : "مجھے اپنی امت کے متعلق سب سے زیادہ خطرہ اس منافق سے ہے ، جو زبان دان ہو ۔ “؟ جواب
Answer (beginning)
جی ہاں ! سوال میں ذکر کردہ حدیث پاک مختلف کتب احادیث میں مختلف الفاظ سے موجود ہے ۔ ذیل میں یہ حدیث اور اس کا معنی شروحات حدیث سے پیش کیا جارہا ہے : مسند احمد میں ہے ” عن عمر بن الخطاب، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: إن أخوف ما أخاف على أمتي كل منافق عليم اللسان“ ترجمہ : سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بے شک میری امت پر مجھے سب سے زیادہ جس چیز کا خوف ہے ، وہ ہے ایسا منافق جو زبان کا بڑا ماہر ہو ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.