Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بیوی کا ہمبستری سے انکار کرنا گناہ ہے ؟
Question
شوہر کے بلانے پر بیوی کا ہمبستری سے انکار کرنا کس صورت میں گناہ ہے ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) جب شوہر بیوی کو ہمبستری کے لئے کہے اور بیوی انکار کر دے ، تو کیا ہر صورت میں وہ گناہ گارہی ہوگی ؟ اور کیا کوئی دن مقر ر ہے کہ اتنے دنوں کے بعد ہی شوہر ہمبستری کے لئے کہ سکتا ہے ، یا جب بھی کہے ، تب ماننا واجب ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
شوہر جب بھی اپنی بیوی کو ہمبستری کے لیے بلائے تو ( عذر نہ ہونے کی صورت میں) عورت پر اس کی اطاعت کرنا واجب ہے ، بلا عذر اس سے انکار نہیں کر سکتی ، اگر کرے گی ، تو گناہ گار ہوگی ۔ نیز اس معاملے میں کوئی خاص مدت مقرر نہیں، کہ شوہر اتنے دنوں بعد ہی کہہ سکتا ہے ، بلکہ جب بھی چاہے کہہ سکتا ہے ، عورت پر اس کی اطاعت لازم ہوگی ۔ حدیث مبارک میں بلا عذر انکار کرنے والی عورت کے بارے میں یہ وعید بیان کی گئی ہے کہ ایسی عورت پر صبح تک فرشتے لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔ البتہ اگر بیماری یا کوئی شرعی عذر موجود ہو جیسے عورت حیض یا نفاس سے ہو، یا روزے یا احرام کی حالت میں ہو، تو انکار کر سکتی ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.