Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حالتِ احرام میں زعفران کھانا کیسا؟

Question

حالت احرام میں زعفران کھانے کا حکم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا احرام میں زعفران کھانے سے دم لازم آتا ہے ؟ رہنمائی فرمائیں۔ جواب

Answer (beginning)

حالت احرام میں خالص خوشبو جیسے زعفران وغیرہ اتنی کھائی کہ منہ کے اکثر حصے میں لگ گئی تو دم ہے ، اور اس سے کم میں صدقہ ، اور اگر کھانے میں بچتے وقت خوشبوڈالی گئی یا ویسے ہی ڈالی لیکن فنا ہو گئی ( یعنی مہک ختم ہو گئی تو کچھ نہیں ، اور اگر نہ بچتے وقت ڈالی ، اور نہ وہ فنا ہوئی، تو اگر خوشبو کے اجزا زیادہ ہوں، تو وہ خالص خوشبو کے حکم میں ہے ، اور کھانا زیادہ ہو تو کفارہ کچھ نہیں مگر خوشبو آتی ہو تو مکروہ ہے ۔ پینے کی چیز میں خوشبو ملائی تو اگر پکاتے وقت ملائی تو کچھ نہیں ، ورنہ اگر خوشبو غالب ہے ، تو دم ہے یا خوشبو تو مغلوب ہے لیکن تین بار یا زیادہ پیا تو دم ہے ، ورنہ صدقہ ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.