Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اچھی بات صدقہ ہے حدیث پاک کی وضاحت
- Answered by
- مولانا محمد حسان عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 4540-WAT
- Issued
- 23 جمادی الثانی 1447ھ /15 دسمبر 2025ء
Question
اچھی بات صدقہ ہے حدیث پاک کی وضاحت دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک حدیث پاک ہے جس میں کہا گیا ہے کہ : " اچھی بات صدقہ ہے ۔ "یہاں اچھی بات سے کیا مراد ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
سوال میں ذکر کردہ حدیث پاک میں اچھی بات سے مراد " اچھا کلام ہے ، اور اس میں چند احتمالات ہیں : (الف) اس میں عموم مراد ہے کہ چاہے وہ ذکر و اذکار، تلاوت قرآن مجید وغیرہ ہو، اور چاہے لوگوں کے ساتھ کی جانے والی اچھی گفتگو (مثلا دوسروں کو سلام ، ان کے سلام کا جواب، اپنے لیے اور دوسروں کے لیے دعائے خیر ، جس بات سے سامنے والے کا دل خوش ہو، آپس میں محبت و بھائی چارے کی فضا قائم ہو وغیرہ) ہو۔ (ب) یا پھر صرف ذکر واذکار، تلاوت قرآن مجید و غیرہ مراد ہے ۔ (ج) یا پھر صرف لوگوں کے ساتھ کی جانے والی اچھی گفتگو مراد ہے ۔ ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.