Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا کراما کاتبین ہر ایک کے ساتھ الگ الگ ہوتے ہیں ؟
- Answered by
- ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 4539-WAT
- Issued
- 21 جمادی الثانی 1447ھ / 13 دسمبر 2025ء
Question
کیا اعمال لکھنے والے فرشتے ہر ایک کے ساتھ الگ الگ ہوتے ہیں ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کراما کاتبین ہر ایک کے ساتھ الگ الگ ہوتے ہیں یا صرف دو ہی ہیں جو سب کے اعمال لکھتے ہیں؟ جواب
Answer (beginning)
کراماً کاتبین ہر انسان کے ساتھ الگ الگ ہوتے ہیں ۔ نیز جب کسی کا انتقال ہوتا ہے، تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس کے ان دونوں فرشتوں کو اس کی قبر پر ہی مقررفرمادیتا ہے، اگروہ مسلمان تھا، تو تسبیح، تعریف، تکبیر اور کلمہ طیبہ وغیرہ پڑھتے رہتے ہیں ، اور اس کی نیکیاں فوت شده مسلمان کے لئے لکھتے رہتے ہیں، اور اگر کافر ہوتا ہے ، تو اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں ۔ مؤمن کے مرنے کے بعد اس کے کراماً کاتبین فرشتوں کے متعلق شعب الایمان میں ہے " أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: وكل الله بعبده المؤمن ملكين يكتبان عمله فإذا مات قال الملكان اللذان وكلابه يكتبان عمله : قدمات فتأذن لنا فنصعد إلى السماء فيقول الله عز…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.