Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ختم پاک پڑھنے کے لیے کونسا کھانا ہونا چاہیے؟
- Answered by
- ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 4538-WAT
- Issued
- 21 جمادی الثانی 1447ھ / 13 دسمبر 2025ء
Question
کس قسم کے کھانے پر ختم پڑھ سکتے ہیں ؟ کیا مرغی کے پنجوں پر ختم پاک پڑھ سکتے ہیں ؟ جواب دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
Answer (beginning)
مرغی ایک حلال پرندہ ہے ، اگر اُسے شرعی طریقے سے ذبح کر دیا جائے ، تو اس کے پنجے کھانا بھی جائز و حلال ہوں گے ، اور ہر جائز و حلال چیز پر ختم پڑھا جا سکتا ہے ، اُس کے کھلانے پر جو ثواب حاصل ہو، اُسے ایصال کیا جاسکتا ہے ، لہذا مرغی کے پہنچوں پر بھی ختم پاک پڑھا جا سکتا ہے ، اس میں کوئی ممانعت نہیں ۔ صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فتاوی امجدیہ میں تحریر فرماتے ہیں : "چیز اگر حرام لعینہ ہے تو اس پر فاتحہ پڑھنا اور اس کا ثواب پہنچانا جائز نہیں ۔ حدیث شریف میں ہے : لا یقبل الله الا الطیب حرام چیز کو اللہ تعالیٰ قبول نہیں فرماتا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.