Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اینیمل شیلٹر ہاؤس میں زکوٰۃ دینا کیسا؟

Answered by
مولانا محمد آصف عطاری مدنی
Fatwa no.
4533-WAT
Issued
20 جمادی الاخریٰ 1447ھ / 12 دسمبر 2025ء

Question

اینیمل شیلٹر ہاؤس میں زکوۃ دینا کیسا؟ جواب

Answer (beginning)

اینیمل شیلٹر ہاؤس میں زکوۃ نہیں دے سکتے، اور وہاں دینے سے زکوۃ ادا بھی نہیں ہوگی، کیونکہ زکوۃ کی ادائیگی کے لیے فقیر شرعی کو مالک بنانا ضروری ہے ، جبکہ اینیمل شیلٹر ہاؤس میں جانوروں کی خوراک وغیرہ کے لیے رقم دینے کی صورت میں کسی فقیر شرعی کو مالک بنانا نہیں پایا جاتا ، لہذا جانوروں کو کھلانے کے لیے زکوۃ کے علاوہ رقم سے امداد کی جائے ۔ زکوۃ شر عامال کے ایک معین حصے کا شرعی فقیر کو مالک بنانا ہے ، چنانچہ تنویر الابصار میں ہے ”ھی تملیک جزء مال عینہ شارع من مسلم فقیر غیر باشمى ولا مولاه مع قطع المنفعة عن الملك من كل وجه الله تعالى " ترجمہ : زکوۃ کا مطلب ہے اللہ عزوجل کی رضا کے لئے شارع کی طرف سے…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.