Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
الٹراساؤنڈ جیل پاک ہے یا ناپاک؟
- Answered by
- مولانا احمد سلیم عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 4518-WAT
- Issued
- 14 جمادی الثانی 1447ھ / 06 دسمبر 2025ء
Question
الٹرا ساؤنڈ کے لیے لگایا جانے والا لیکوڈ پاک ہے یا نا پاک ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) الٹراساونڈ کرتے وقت جسم پر لیکوڈ لگایا جاتا ہے ، تو کیا اس کے بعد غسل کرنا ہوگا؟ یا یونہی نماز پڑھ سکتے ہیں ؟ جواب
Answer (beginning)
محض کسی لیکوڈ کے جسم پر لگانے سے غسل فرض نہیں ہوتا (خواہ وہ لیکوڈ پاک ہو یا نا پاک)، غسل فرض ہونے کے اسباب دوسرے ہیں، جن کا بہار شریعت وغیرہ میں ذکر ہے ۔ نیز مذکورہ بالا لیکوڈ میں جب تک کسی نا پاک چیز کی ملاوٹ کا یقینی علم نہ ہو، تب تک اس کو نجس قرار نہیں دیا جا سکتا ، لہذا اس کو دھوئے بغیر بھی نماز ادا کر سکتے ہیں ۔ اور بالفرض اگر کسی لیکوڈ کے بارے میں یقینی معلومات ہوں کہ اس میں کوئی نجس چیز شامل ہے ، اور وہ جسم پر لگا دیا گیا، اور وہ مانع نماز مقدار میں بھی تھا، تو بھی محض نجس حصے کو دھو لینے سے یا پاک گیلے کپڑے سے اس قدر پونچھنے سے کہ نجاست کا اثر باقی نہ رہے ، وہ حصہ پاک ہو جائے گا اور…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.