Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جمعہ کے دن فوت ہونے والوں سے حسابِ قبر ہو گا؟
- Answered by
- مولانا محمد آصف عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 4500-WAT
- Issued
- 12 جمادی الاخریٰ 1447ھ /04 دسمبر 2025ء علم الافتاء اهلسنت
Question
کیا جمعہ کے دن فوت ہونے والوں کا قبر میں حساب ہوگا ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) جو مسلمان شخص جمعہ کے دن فوت ہو جائے کیا اس کا قبر میں حساب ہو گا ؟ جواب
Answer (beginning)
جی نہیں ! جمعتہ المبارک کے دن فوت ہونے والا مؤمن عذاب قبر وحساب قبر سے محفوظ رہے گا۔ حدیث پاک میں ہے " من مات يوم الجمعة اوليلة الجمعة اجير من عذاب القبر وجاء يوم القيامة وعليه طابع الشهداء ترجمہ : جو روز جمعہ یا شب جمعہ ( یعنی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب) مرے گا، عذاب قبر سے بچالیا جائے گا اور قیامت کے دن اس طرح آئے گا کہ اس پر شہیدوں کی مہر ہوگی ۔ (کنز العمال، جلد 7، صفحہ 719 ، حدیث : 21084، مؤسسة الرسالة) علامہ علی بن سلطان محمد القاری علیہ رحمۃ اللہ الباری ایک اور حدیث پاک نقل کرتے ہیں : ” قال رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیه و آله و سلم: مامن مسلم او مسلمة يموت في يوم الجمعة اوليلة الجمعة…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.