Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کسی قرآنی آیت کو پسندیدہ کہنا کیسا؟
Question
یہ کہنا کیسا کہ " یہ میری پسندیدہ آیت ہے " ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا کسی آیت قرآنی کو یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ میری پسندیدہ آیت ہے، کیونکہ مکمل قرآن ہی پسندیدہ ہونا چاہیے ، لیکن کسی ایک آیت کو خاص کر کے کہنا کیسا ؟ جواب
Answer (beginning)
سارا قرآن پاک اللہ تعالی کا کلام ہے اور کلام الہی ہونے کے اعتبار سے سارا ہی پسندیدہ اور محبوب ہے لیکن مضمون اور معنی کے اعتبار سے فرق ہے جیسے بعض آیات میں رحمت الہی کا بیان ہے اور بعض میں عذاب الہی کا ، نیز بعض میں اللہ تعالی کی توحید اور اس کی صفات کا بیان ہے ، جبکہ بعض میں کچھ اور بیان ہے ، اب ہر کسی کی رغبت بھی مختلف ہوتی ہے ، کسی کو رحمت والے مضمون کے ساتھ زیادہ رغبت ہوتی ہے اور کسی کو توحید و صفات الہی والے مضمون کے ساتھ رغبت زیادہ ہوتی ہے ، وغیرہ وغیرہ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.