Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مہندی کی رسم میں شرکت کرنا کیسا؟

Answered by
مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
Fatwa no.
4486-WAT
Issued
07 جمادی الاخریٰ 1447ھ /29 نومبر 2025ء

Question

مہندی کی رسم پر جانے کا کیا حکم ہے ؟ جواب مہندی کی رسم میں شرکت کا حکم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

Answer (beginning)

اگر مہندی کی رسم صرف اس حد تک ہو کہ دلہن کو خاندان کی عورتیں شرعی حدود کے اندر رہتے ہوئے مہندی لگائیں، اور اس میں کوئی خلاف شرع کام مثلاً موسیقی، غیر مردوں و عورتوں کا اختلاط وغیرہ نہ ہو، تو شرعی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اس میں شرکت کر سکتے ہیں۔ البتہ ! اگر مہندی کی رسم میں بے پردگی، موسیقی، رقص، نامحرم مردوں و عورتوں کا اختلاط یا کوئی بھی خلاف شرع پہلو پایا جائے تو ایسی محفل میں شرکت کی اجازت نہیں ۔ بہار شریعت میں ہے "شادیوں میں طرح طرح کی رسمیں برتی جاتی ہیں، ہر ملک میں نئی رسوم ہر قوم و خاندان کے رواج اور طریقے جداگانہ ، جور سمیں ہمارے ملک میں جاری ہیں ان میں بعض کا ذکر کیا جاتا ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.