Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا صحابیہ کا درجہ غیر صحابی ولی سے افضل ہے؟
- Answered by
- مولانا محمد بلال عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 4485-WAT
- Issued
- 07 جمادی الاخریٰ 1447ھ / 29 نومبر 2025ء
Question
صحابیہ کا درجہ غیر صحابی ولی سے افضل ہے کیا صحابیہ کا درجہ غیر صحابی سے افضل ہے ؟ جواب دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
Answer (beginning)
کوئی غیر صحابی کسی صحابی یا صحابیہ سے افضل، بلکہ برابر بھی نہیں ہو سکتا، تمام جہان کے غیر صحابی علما، اولیا و غیرہ امتی ، کسی ایک صحابی کے قدموں کو لگنے والی خاک کو بھی نہیں پہنچ سکتے کہ یہ حضرات بلا واسطہ ہمارے نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے صحبت یافتہ ہیں۔ مرقاۃ المفاتیح میں علامہ علی قاری علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں : ” من القواعد المقررة أن العلماء والأولياء من الأمة لم يبلغ أحد منهم مبلغ الصحابة الكبراء ترجمہ : یہ بات قواعد مقررہ میں سے ہے کہ امت کے علما اور صلحا میں سے کوئی بھی صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے درجے کو نہیں پہنچ سکتا ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.