Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ایمان مخلوق ہے یا غیر مخلوق؟

Answered by
مولانا ذاکر حسین عطاری مدنی
Fatwa no.
4478-WAT
Issued
04 جمادی الاخریٰ 1447ھ / 26 نومبر 2025ء

Answer (beginning)

ایمان مخلوق ہے یا نہیں، اختلافی مسئلہ ہے اور تطبیق یہ ہے کہ ایمان سے مراد اگر اللہ پاک کی صفت ہو مثلا : اس پاک کریم کا ہدایت عطا فرمانا، تو وہ غیر مخلوق ہے کہ اللہ پاک کی ذات اور اس کی تمام صفات غیر مخلوق ہیں اور اگر ایمان سے مراد بندے کا فعل یعنی اس کا ایمان لانا ہے ، تو وہ مخلوق ہے کہ بندہ خود اور اس کے تمام افعال مخلوق ہیں، اللہ عزو جل جیسے ہماری ذات کا خالق ہے ، وہ ہمارے افعال کا بھی خالق ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.