Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا قرآن پاک دیگر آسمانی کتابوں سے افضل ہے؟

Answered by
مولانا ذاکر حسین عطاری مدنی
Fatwa no.
4475-WAT
Issued
04 جمادی الاخریٰ 1447ھ / 26 نومبر 2025ء

Question

قرآن مجید کے سب آسمانی کتابوں سے افضل ہونے کی وضاحت دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) یہ کہنا کیسا کہ سب آسمانی کتابوں میں قرآن پاک سب سے افضل ہے ، جبکہ کلام الہی ہونے میں سب برابر ہیں ۔ ؟ جواب

Answer (beginning)

کلام الہی ہونے میں تمام آسمانی کتا ہیں برابر ہیں ، ہاں ہمارے لیے ثواب کم اور زائد ہونے کے اعتبار سے فرق ہوتا ہے جیسے قرآن پاک سارا ہی اللہ تعالی کا کلام ہے ، لیکن اس میں بھی ہمارے لیے ثواب کے اعتبار سے فرق آتا ہے مثلا سورہ اخلاص کو تین مرتبہ پڑھنے پر پورے قرآن پاک کا ثواب ملتا ہے ، جبکہ سورہ فلق کو تین مرتبہ پڑھنے پر یہ ثواب نہیں ملتا، لہذا قرآن پاک کے دوسری آسمانی کتابوں سے افضل ہونے کا مطلب بھی یہی ہے کہ قرآن پاک میں دیگر آسمانی کتابوں کے مقابلے میں ہمارے لیے ثواب زیادہ ہے ، پس اس اعتبار سے قرآن پاک کو سب آسمانی کتابوں سے افضل کہنا درست ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.