Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

لوح و قلم کیا ہے؟ نبی پاک کا علم لوح محفوظ سے زیادہ ہے؟

Question

لوح و قلم کی حقیقت دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) لوح و قلم کیا ہے ؟ کیا اس پر ایمان رکھنا شرعاً ضروری ہے ؟ اور لوح محفوظ میں کس کس چیز کا علم ہے ؟ کیا مصطفی جان رحمت صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا علم ، لوح محفوظ سے بھی زیادہ ہے ؟ قلم سے کیا مراد ہے ؟ کیا یہ وہ قلم ہے ، جو لکھتا ہے ، جیسے دوسرے قلم لکھتے ہیں ، تو کیا یہ بھی لکھتا ہے جواب لوح محفوظ کی ن

Answer (beginning)

تفصیل یہ ہے کہ : اللہ تعالیٰ نے لوح محفوظ کو سفید موتی سے پیدا کیا ہے ، اس کے دونوں پہلو سرخ یاقوت کے ہیں، اور اس کی چوڑائی اتنی ہے ، جتنی زمین و آسمان کے مابین (درمیان) فاصلہ ہے ۔ لوح محفوظ عرش کی دائیں ( یعنی سیدھی) جانب ہے ۔ اللہ تعالیٰ روزانہ اس میں تین سو ساٹھ (360) مرتبہ نظر فرماتا ہے ۔ ہر نظر میں وہ کسی کو پیدا کرتا ہے ، کسی کو موت دیتا ہے ، کسی کو زندہ کرتا ہے ، کسی کو عزت دیتا ہے ، کسی کو ذلت دیتا ہے ، اور جو چاہتا ہے ، وہی کرتا ہے ۔ لوح محفوظ میں مخلوق کی تمام اقسام اور ان کے متعلق تمام امور، مثلاً موت ، رزق، اعمال اور اس کے نتائج اور ان پر نافذ ہونے والے فیصلوں کا بیان ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.