Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مسجد کے چندے سے مسجد کمیٹی کیلئے ایصالِ ثواب کرنا
- Fatwa no.
- 4472-WAT
- Issued
- 02 جمادی الثانی 1447ء 24 نومبر 2025. DaruliftaAhlesunnat
Question
مسجد کی انتظامیہ کے ایصالِ ثواب کے لئے مسجد کے چندے سے محفل کرنا دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مسجد یا مدرسے کے کسی مر یا کمیٹی کے فرد کا انتقال ہو جائے تو کیا مسجد یا مدرسے کے چندے سے میلاد شریف کر سکتے ہیں ؟ ان کے ایصال ثواب کے لئے ۔ جواب
Answer (beginning)
مسجد یا مدرسے کا جو عمومی چندہ جمع ہوتا ہے ، وہ مسجد کے مصالح (جیسے تعمیرات، یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی ، امام و مؤذن ، خادمین کے وظائف اور صفائی ستھرائی میں ہونے والے اخراجات وغیرہ)، یونہی مدرسہ کے مصالح (جیسے مدرسین و خادمین کے وظائف، یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی) کے لیے دیا جاتا ہے ، اسے دینے والوں کی غرض کے خلاف کسی اور مصرف میں استعمال کرنا شرعاً جائز نہیں ، اور ایصال ثواب کے لئے محفل کرنا اور مسجد کے چندے کو ایصال ثواب کی محفل یعنی نیاز وغیرہ میں استعمال کرنا ، خلاف مصرف استعمال کرنا ہے ، لہذا یہ جائز نہیں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.