Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بچے کا نام محمد فاروق رکھنا کیسا؟
- Answered by
- مولانا محمد ابو بکر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 4457-WAT
- Issued
- 28 جمادی الاولی 1447ھ / 20 نومبر 2025ء
Question
بچے کا نام "محمد فاروق " رکھنا دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بچے کا نام "محمد فاروق "رکھنا کیسا ہے ؟ ایک صاحب کہتے ہیں کہ یہ نام رکھنا درست نہیں ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
بچے کا نام " محمد فاروق " رکھنا نہ صرف جائز بلکہ ان شاء الله عز وجل باعث برکت ہے ، کیوں کہ یہ نام لفظ محمد اور لفظ فاروق کا مجموعہ ہے اور محمد تو آقا کریم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم کا نام ہے اور فاروق خلیفہ دوم ، امیر المومنین ، حضرت سید نا عمر بن خطاب رضی الله تعالی عنہ کا لقب ہے ، جس کا مطلب ہے : "حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والا " تو معنی اور نسبتوں کے اعتبار سے بلاشبہ یہ نام رکھنا شرعاً پسند یدہ ہے ۔ جو شخص کہتا ہے کہ یہ نام رکھنا درست نہیں ہے ، وہ غلط کہتا ہے ، ایسے شخص کو اپنی اٹکل سے شرعی مسائل بیان کرنے سے باز آنا چاہیے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.