Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

رسم و رواج کی پابندی کیوجہ سے شادی میں تاخیر کرنا کیسا؟

Question

رسم و رواج کی پابندیوں کی وجہ سے والدین کا اولاد کی شادی میں تاخیر کرنا دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری شادی کی عمر ہو چکی ہے لیکن میں شادی نہیں کر پا رہا کیونکہ آج کل شادیوں میں ضرورت سے زیادہ خرچ اور رسم و رواج کی پیروی عام ہو چکی ہے ، میرے گھر والے چاہتے ہیں کہ میں بھی انہیں رسموں کو مان کر شادی کروں ، لیکن میری خواہش ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق مسجد میں سادہ اور آسان طریقے سے نکاح کروں ، میری اس بات سے میرے گھر والے متفق نہیں ہیں، وہ کہتے ہیں کہ پہلے بڑا گھر بناؤ اور مالی طور پر کامیاب ہو جاؤ، پھر شادی کرنا ، اسلام میں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ پہلے نکاح کرو، پھر اللہ تعالی رزق عطا فرماتا ہے ، میں فتنے سے بچنا چاہتا ہوں اور اب تک اپنی حفاظت کی ہے ، لیکن میرے گھر والے اس بات کو سمجھ نہیں رہے ، میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اس مسئلے پر اسلامی نقطہ نظر سے رہنمائی فرمائیں؟ جواب

Answer (beginning)

نکاح اگر شریعت کے مطابق کیا جائے تو شرم و حیا کے حصول کے ساتھ ساتھ فراخ دستی اور خوشحالی کا سبب بھی ہے ، جس کا ثبوت حدیث پاک سے ملتا ہے ، نیز حدیث پاک کے مطابق آسان اور برکت والا نکاح وہ ہے ، جس میں مشقت کم ہو یعنی حق مہر اور بقیہ اخراجات کم ہوں ، مگر افسوس فی زمانہ شادیوں میں محض ناموری کے لیے لاکھوں لاکھ روپے خرچ کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے ، معادُ اللہ لوگ اس کے لئے سودی قرضہ لینے سے بھی نہیں شرماتے ، لاکھوں روپے قرض لے کر شادی تو ہو جاتی ہے مگر دولہا بے چارہ سالہا سال قرض ہی اُتارتا رہتا ہے ۔ اللہ پاک مسلمانوں کو عقل سلیم عطا کرے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.