Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

میٹرس پر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

Question

میٹرس پر نماز پڑھنے کا حکم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا جگہ کم ہونے کی وجہ سے عورت میٹرس پر نماز پڑھ سکتی ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

اگر میٹرس ایسا ہے کہ جس پر سجدہ کرنے میں پیشانی خوب نہیں جمتی اور مزید دبانے سے وہ میٹرس دیتا ہے ، تو ایسے میٹرس پر سجدہ کرنے سے سجدہ نہیں ہوگا ، جس کی وجہ سے نماز نہیں ہوگی اور اگر پیشانی تو خوب جم جائے ، لیکن ناک کی ہڈی تک نہ جھے ، تو اب نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی یعنی ایسی نماز کو دوبارہ پڑھنا واجب ہو گا ۔ لہذا اگر جگہ کم ہو تو اس میٹرس کو ہٹا دیا جائے اور زمین پر نماز پڑھ لی جائے ، جبکہ زمین پاک صاف ہو، کہ جائے نماز بچھائے بغیر بھی زمین پر نماز پڑھ سکتے ہیں، بلکہ افضل بھی یہی ہے کہ جائے نماز وغیرہ بچھائے بغیر زمین پر ہی نماز پڑھی جائے کہ اس میں عاجزی زیادہ ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.