Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
منت کا دنبہ مر جائے تو کیا حکم ہے؟
Question
دنبہ صدقہ کرنے کی منت مانی اور دنبہ مرگیا تو کیا حکم ہے ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کسی نے منت مانی کہ : " فلاں شخص اگر ٹھیک ہو جائے ، تو میں ایک دنبہ صدقہ کروں گا ۔ " اس کے پاس ایک دنبہ تھا ، جسے کوئی درندہ کھا گیا ، تو منت کا کیا حکم ہوگا؟ جواب
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں اگر تو اسی مخصوص دنبے کو صدقہ کرنے کی منت مانی تھی (یعنی منت میں یوں کہا تھا کہ : اگر فلاں شخص ٹھیک ہو جائے تو یہ والا دنبہ صدقہ کروں گا اور پھر جس دنبے کو متعین کیا تھا وہی مر گیا) تو اب اس دنبے کے ہلاک ہونے کی صورت میں اس شخص پر کچھ لازم نہیں کہ ایسی صورت میں نذر ختم ہو جاتی ہے ۔ البتہ اگر نذر معین دنبے کی نہیں تھی، بلکہ مطلقاً کوئی ایک دنبہ صدقہ کرنے کی منت مانی تھی، تو اب اس پر دنبہ یا اس کی قیمت یا قیمت کے برابر کوئی دوسری چیز صدقہ کرنالازم ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.