Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
غیبت کرنے سے نیکیاں دوسرے کو ملنا - حدیث سے ثبوت
- Fatwa no.
- 4426-WAT
- Issued
- 18 جمادی الاولی 1447ھ / 10 نومبر 2025ء
Question
دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا ایسی کوئی حدیث ہے کہ اگر کسی نے دوسرے کی غیبت کی تو اس کی نیکیاں اس شخص کو دے دی جائیں گی ، جس کی اس نے غیبت کی ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
جی ہاں ! حدیث مبارکہ میں حضور سید عالم، نور مجسم شاہ عالم و بنی آدم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ سلم نے فرمایا : بندے کو قیامت کے دن جب اس کا اعمال نامہ دیا جائے گا تو وہ اس میں ایسی نیکیاں بھی دیکھے گا جو اس نے کبھی نہ کی تھیں ، وہ عرض کرے گا : یا رب عزوجل ! یہ کہاں سے آئیں؟ اللہ عزوجل فرمائے گا : تیری بے خبری میں لوگوں نے تیری ! غیبت کی ، یہ نیکیاں ان کے غیبت کرنے کی وجہ سے تجھے ملی ہیں ۔ کنز العمال میں حدیث مبارکہ ہے "إن العبدليلقى كتابه يوم القيامة منشورا، فينظر فیه فیری حسنات لم يعملها، فيقول: يارب أنى هذالي ولم أعملها؟ فيقال: هذا ما اغتابك الناس وأنت لا تشعر “ ترجمہ اوپر بیان کیا جا چکا ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.