Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بنیان پہن کر قرآن مجید کی تلاوت کرنے کا حکم
- Answered by
- مولانا محمد بلال عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 4419-WAT
- Issued
- 19 جمادی الاولی 1447ھ /11 نومبر 2025ء
Question
بنیان پہن کر قرآن مجید کی تلاوت کرنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا بنیان اور ٹراؤزر پہن کر تلاوت کر سکتے ہیں ؟ ؟ جواب
Answer (beginning)
مستحب یہ ہے کہ باوضو ہو کر ، قبلہ کی طرف منہ کر کے اور اچھے کپڑے پہن کر تلاوت قرآن پاک کی جائے ، لہذا بہتر یہی ہے کہ بنیان اور ٹراؤزر کے بجائے مکمل اچھے کپڑے پہن کر تلاوت کی جائے ۔ لیکن اگر کسی نے اسی حالت میں تلاوت کی تو وہ گناہ گار نہیں ہو گا ۔ غنیة المستملی میں ہے "ويستحب ان يكون على طهارة مستقبل القبلة لابسا احسن ثيابه اكمالا لتعظیم القرآن“ ترجمہ : مستحب ہے کہ وہ قرآن پاک کی تعظیم کو بجالاتے ہوئے باطہارت، قبلہ رواچھے کپڑے پہن کر تلاوت قرآن پاک کرے ۔ (غنیۃ المستملی، صفحہ 427، مطبوعہ : کوئٹہ) بہار شریعت میں ہے "مستحب یہ ہے کہ باوضو قبلہ رواچھے کپڑے پہن کر تلاوت کرے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.