Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اللّٰہ تعالیٰ کو نیلی چھت والا کہنا کیسا؟
- Answered by
- مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 4400-WAT
- Issued
- 12 جمادی الاولی 1447 ھ / 04 نومبر 2025 ء
Question
اللہ عزوجل کو نیلی چھت والا کہنا کیسا ؟ جواب اللہ عزوجل کو نیلی چھت والا کہنے کا حکم دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی)
Answer (beginning)
اللہ عزوجل کو نیلی چھت والا کہنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں؛ کیونکہ اس جملہ میں " نیلی چھت والا" سے "آسمان کا مالک " مراد ہوتا ہے اور اردو لغت میں لفظ "والا" کے متعلق لکھا ہے کہ یہ کبھی مالک کے معنی میں بھی آتا ہے جیسے "نا ؤ والا، گھر والا " (فیروز اللغات، ص 1470) نیز قرآن پاک میں اللہ پاک کے لیے " ذو العرش کا لفظ استعمال ہوا ہے ، جس کا لفظی ترجمہ ہے : "عرش والا ، جبکہ امام اہلسنت علیہ الرحمہ نے اس کا ترجمہ کیا ہے : "عرش کا مالک " ، اس سے بھی واضح ہوتا ہے کہ "والا" کا لفظ، "مالک" کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے اور ایسی صورت میں اللہ تعالی کے لیے بھی اس کا استعمال کر سکتے ہیں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.