Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نفاس کی حالت میں میاں بیوی کا ایک ساتھ سونا کیسا؟
Question
کیا نفاس کی حالت میں میاں بیوی ایک بستر پر سو سکتے ہیں ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا نفاس میں شوہر اپنی بیوی کے ساتھ ایک بستر پر سو سکتا ہے ؟ اور شوہر اس حالت میں بیوی کے کتنے قریب جا سکتا ہے ؟ رہنمائی فرمائیں۔ جواب
Answer (beginning)
جی ہاں ! حالت حیض و نفاس میں میاں بیوی ایک بستر پر سو سکتے ہیں، اور اگر ساتھ سونے میں غلبہ شہوت اور اپنے کو قا بو میں نہ رکھنے کا احتمال ہو تو ساتھ نہ ہوئے اور اگر گمان غالب ہو تو ساتھ سونا گناہ ہے ۔ نیز ناف کے نیچے سے گھٹنے سمیت تک حصے کو کسی موٹے حائل کے بغیر، شہوت کے بغیر بھی چھونا، جائز نہیں اور اتنے حصے کو شہوت کے ساتھ دیکھنا بھی جائز نہیں ، البتہ ! ایسے موٹے کپڑے کے اوپر سے چھونا، جائز ہے کہ جس سے بدن کی گرمی محسوس نہ ہو ۔ اور اوپر مذکورحصے کے علاوہ جو بدن کا حصہ ہے یعنی ناف سے اوپر کا سارا حصہ اور گھٹنے سے نیچے کا سارا حصہ ، اتنے حصے سے نفع لینے میں کوئی حرج نہیں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.