Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

امّی کے ماموں زاد کزن سے نکاح کرنا کیسا؟

Fatwa no.
4381-WAT
Issued
05 جمادی الاولی 1447ھ / 28 اکتوبر 2025ء علم الافتاء اهلسنت

Question

امی کے کرین سے نکاح کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) میری بہن کا نکاح میری امی کے کزن (ماموں زاد) سے ہو سکتا ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

آپ کی بہن کا نکاح آپ کی والدہ کے کزن (ماموں زاد) سے ہو سکتا ہے، بشر طیکہ کوئی اور سبب حرمت مثلاً مصاہرت یا رضاعت موجود نہ ہو، کیونکہ آپ کی بہن اس لڑکے کے لئے پھوپھی زاد کی بیٹی ہوئی اور جب پھوپھی زاد سے نکاح ہو سکتا ہے ، تو اس کی بیٹی سے بدرجہ اولی ہو سکتا ہے۔ جن عورتوں سے نکاح حرام ہے ، انہیں ذکر کرنے کے بعد اللہ عزوجل نے فرمایا وَ أُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَاءَ ذَلِكُمْ ترجمہ کنز الایمان : اور اُن کے سوا جو ر ہیں وہ تمہیں حلال ہیں ۔ (القرآن ، پارہ 5 ، سورۃ النساء، آیت 24) اور پھوپھی زاد کی بیٹی ان عورتوں میں سے نہیں ، جن سے نکاح حرام ہونا بیان کیا گیا ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.