Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا غوث اعظم نے یہ لکھا ہے کہ حنفی گمراہ فرقہ ہے؟

Question

کیا غوث پاک نے یہ لکھا ہے کہ حنفی گمراہ ہیں ؟ دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا غنیۃ الطالبین کتاب میں لکھا ہے کہ حنفیہ گمراہ فرقہ ہے ؟ رہنمائی فرما دیں ۔ جواب

Answer (beginning)

یہ کہنا کہ حضور غوث پاک رضی اللہ تعالی عنہ نے غنیہ الطالبین میں احناف کو گمراہ فرقہ قرار دیا ہے ، درست نہیں ہے ، کیونکہ غنیتہ الطالبین کے الفاظ یہ ہیں : "ھم بعض اصحاب ابی حفیظہ ۔ " (وہ بعض حنفی ہیں ۔ ) یہ بلکل ایسا ہی ہے جیسے کسی قوم کا نام لے کر کہا جائے اس میں کچھ چور بھی ہیں ۔ تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہوگا کہ پوری قوم کو چور کہا گیا ۔ ماضی میں ایک گمراہ ٹولہ معتزلہ کے نام سے گزرا جس میں کچھ خود کو حنفی کہلاتے تھے، لہذا اگر یہ کلمات سر کار غوث پاک رضی اللہ عنہ سے ثابت ہوں گے بھی تو اسی معنی میں ہوں گے ، خود حضور غوث پاک رضی اللہ تعالی عنہ سے مستند روایت کے ساتھ حنفی بزرگ کی تعریف ثابت ہے…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.