Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فرشتوں اور قیامت تک آنے والے مسلمانوں کو ایصالِ ثواب کرنا

Question

جو مسلمان ابھی پیدا نہیں ہوئے ، ان کو اور فرشتوں کو ایصالِ ثواب کرنے کا حکم دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا یہ دعا کرنا درست ہے کہ یا اللہ ! اس نماز کا ثواب قیامت تک آنے والے تمام مومنین انسانوں اور جنات کو پہنچا دے ، اور اسی طرح قیامت تک کے تمام فرشتوں کو بھی اس کا ثواب عطا فرما ۔ یا اللہ ! ہماری یہ دعا قبول فرما۔ جواب

Answer (beginning)

جی بالکل ! یہ دعا کرنا درست ہے ، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ تمام مومن انسانوں اور مومن جنوں اور تمام فرشتوں کو ایصال ثواب کرنا درست ہے بلکہ افضل ہے کہ سب کو ثواب پہنچ جائے گا اور اپنے اجر میں بھی کوئی کمی نہیں ہوگی ۔ اور یہ یادر ہے کہ ایصال ثواب جس طرح عذاب کو روکنے یا ہونے والے عذاب کو دور کرنے میں کام آتا ہے ، اسی طرح درجات کی بلندی اور نیکیوں میں اضافے کے لیے بھی کام آتا ہے ، لہذا جو عذاب سے محفوظ اور گناہوں سے پاک ہیں ، ان کو کیا جانے والا ایصال ثواب ان کے درجات کی بلندی، نیکیوں اور ثواب میں اضافے کا سبب بنتا ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.