Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

گنہگار دوسروں کو گناہوں سے روک سکتا ہے؟

Fatwa no.
4370-WAT
Issued
01 جمادی الاولی 1447 ھ /24 اکتوبر 2025ء

Question

گناہ گار کا دوسروں کو گناہوں سے روکنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا جو خود گناہ میں ملوث ہو ، وہ دوسروں کو گناہوں سے نہیں روک سکتا ؟ جواب

Answer (beginning)

ہر انسان پر لازم ہے کہ وہ خود کو بھی گناہوں سے روکے اور دوسروں کو بھی اپنی طاقت کے مطابقت گناہوں سے رو کے ۔ پھر اگر کوئی خود گناہ کا ارتکاب کرتا ہے تو وہ اپنے آپ کو گناہوں سے روکنے والے حکم پر عمل نہیں کر رہا تو اس کی وجہ سے دوسر ا حکم یعنی دوسروں کو گناہوں سے روکنے والا اس سے ساقط نہیں ہوگا ، وہ بدستور اس پر لازم ہی رہے گا اور اس کے ساتھ ساتھ اس پر اپنے آپ کو بھی گناہ سے روکنے کا حکم باقی رہے گا ، لہذا جو گناہ میں ملوث ہے ، وہ خود کو بھی گناہ سے بچائے اور دوسروں کو بھی اپنی طاقت کے مطابق، موقع و محل کی مناسبت سے حکمت کے ساتھ گناہ سے روکے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.