Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جہاز کریش میں فوت ہونے والے شہید ہیں؟

Question

جہاز کریش ہونے کی صورت میں فوت ہونے والوں کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) جہاز کریش ہونے کی وجہ سے جو لوگ انتقال کر جاتے ہیں، کیا انہیں شہید مانا جائے گا ؟ جواب

Answer (beginning)

جہاز کریش ہونے کی وجہ سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کو شہید حکمی کہا جائے گا، حقیقی شہید نہیں کہا جائے گا۔ یعنی ایسے کو شہادت کا رتبہ حاصل ہوگا لیکن اسے غسل و کفن دیا جائے گا ۔ شہادت حکمی حاصل ہونے کی وجہ یہ ہے کہ حدیث مبارک اور اقوال علماء کی روشنی میں جل کر مرنے یا سواری سے گر کر مرنے والوں کو شہید کا رتبہ حاصل ہوتا ہے ۔ اور جہاز کریش ہونے میں موت عموماً انہی اسباب ( جلنے یا گرنے) سے واقع ہوتی ہے ، لہذا اس طرح انتقال کرنے والے افراد کو شہید حکمی کہا جائے گا ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.