Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

شوہر کی ناراضی میں وفات ہو تو کیا بیوی کو وراثت ملے گی؟

Question

شوہر ناراضی کی حالت میں فوت ہو جائے تو بیوی کو وراثت ملے گی یا نہیں ؟ دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ بیوی شوہر کی بات نہیں مانتی تھی ، شوہر کی نافرمانی کرتی تھی جس کی وجہ سے شوہر بیوی سے ناراض تھا اور شوہر کا اسی حالت میں انتقال ہو گیا، پوچھنا یہ تھا کہ اگر شوہر بیوی سے ناراض ہواوراسی حالت میں انتقال کر جائے ، تو کیا بیوی کو شوہر کی واثت سے حصہ ملے گا ؟ جواب

Answer (beginning)

بلاوجہ شرعی شوہر کی بات نہ ماننا، شوہر کی نافرمانی کرنا جس کی وجہ سے شوہر ناراض ہو، یہ سخت ناجائز و حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ، جس نے ایسا کیا ہے ، اُس پر لازم ہے کہ وہ فوراً تو بہ کرے ، اللہ ورسول سے معافی مانگے ، شوہر کے انتقال ہو جانے کی صورت میں اس کے لیے استغفار اور کثرت سے ایصال ثواب کرے ۔ البتہ ! محض شوہر کا ناراض ہو کر فوت ہونا ، یہ عورت کے وراثت سے محروم ہونے کا سبب نہیں ہے ، لہذا محض ناراض ہونے سے عورت وراثت سے محروم نہیں ہوئی کہ شوہر کی ناراضی کے باوجود بوقت وفات وہ اس کی زوجہ تھی اور زوجہ کو شوہر کی وراثت سے حصہ ملنے کا ذکر قرآن پاک میں موجود ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.