Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قرآن مجید کے اعراب پر ایمان لانا ضروری ہے؟

Question

قرآن مجید کے اعراب پر ایمان لانے کا حکم دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ قرآن مجید میں پہلے زبر، زیر، پیش نہیں لگے ہوئے تھے تو کیا ان پر بھی ایمان لانا ضروری ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

قرآن مجید پر پہلے اعراب نہیں لگے ہوئے تھے ، یہ تابعین کے زمانے سے رائج ہوئے ، لیکن اعراب وہی لگائے گئے جو اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ تھے ، یعنی جو لفظ جس اعراب کے ساتھ نازل ہوا تھا اس پر وہی اعراب لگایا گیا، لہذا قرآن مجید کے اعراب پر ایمان لانا بھی ضروری ہے ، اور اس کا انکار کرنا کفر ہے کہ اس میں اس آیت قرآنی کا انکار ہے ، جس میں فرمایا گیا کہ ہم قرآن پاک کی حفاظت کرنے والے ہیں، نیز اس طرح اصل قرآن کا انکار اور غیر قرآن کو قرآن ماننا پایا جائے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.