Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

آسمانی کتابوں اور صحیفوں پر ایمان لانا ضروری ہے؟

Question

آسمانی صحیفوں پر ایمان لانے کا حکم دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) چاروں آسمانی کتابوں پر ایمان لانا ضروری ہے ، اللہ نے صحیفے بھی نازل کیے ، ان پر ایمان لانے کی کیا شرعی حیثیت ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

مشہور چار آسمانی کتابوں کی طرح اللہ پاک کے نازل کردہ تمام صحیفوں پر ایمان لانا بھی فرض عین ہے ، اللہ پاک کی نازل کردہ کسی ایک بھی کتاب یا صحیفہ کا انکار کفر ہے ۔ البتہ پچھلی آسمانی کتابوں اور صحیفوں کے جو احکام منسوخ ہو گئے ان پر عمل کرنا، جائز نہیں ، عمل صرف قرآن پاک کے احکامات پر ہوگا ۔ پچھلی کتابوں اور صحیفوں پر ایمان کا مطلب یہ ہے کہ، یہ اعتقا در کھا جائے کہ اللہ پاک نے تورات نازل فرمائی، زبور نازل فرمائی ، انجیل نازل فرمائی، اس کے علاوہ انبیائے کرام علیهم ا علیهم الصلوۃ والسلام پر جو صحیفے نازل فرمائے وہ سب حق ہیں، سچ ہیں ، ان میں جو کچھ اللہ پاک نے نازل فرمایا ، وہ سب کا سب حق اور سچ ہے…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.