Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
رات کو نماز میں سورہ ملک پڑھنے سے مخصوص فضیلت حاصل ہوگی؟
- Answered by
- مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 4317-WAT
- Issued
- 17 ربیع الثانی 1447 / 11 اکتوبر 2025. كامالاوي ملات
Question
رات کو نماز میں سورہ ملک پڑھنے سے اس کی مخصوص فضیلت حاصل ہو جائے گی ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا رات میں سورہ ملک کی تلاوت والی فضیلت کے لیے سورہ ملک نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں ؟ یا نماز کے علاوہ ہی پڑھنی ہو جواب
Answer (beginning)
رات میں سورہ ملک کی تلاوت والی فضیلت پانے کے لیے نماز کے علاوہ پڑھنا ہی ضروری نہیں، بلکہ نماز میں سورہ ملک پڑھنے سے بھی یہ فضیلت حاصل ہو جائے گی، جیسا کہ سورۃ اخلاص تین بار پڑھنے کی فضیلت نماز میں پڑھنے سے بھی حاصل ہو جاتی ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حدیث پاک میں بیان کی گئی فضیلت کے حصول کے لیے تلاوت کی کوئی خاص کیفیت و صورت بیان نہیں فرمائی گئی کہ اس طرح پڑھے ، تو فضیلت ملے گی، بلکہ مطلقا یعنی کسی خاص طریقے کی قید کے بغیر یہ بیان ہوا ہے کہ رات میں سورہ ملک پڑھنے والے کو یہ فضیلت ملے گی ، لہذا رات کو نماز میں سورہ ملک پڑھنے سے بھی یہ فضیلت حاصل ہو جائے گی ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.