Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچ پانے والے مریض کی نماز کا حکم
Question
مریض پیشاب کے چھینٹوں سے بچا نہ پائے تو اس کی نماز معاف ہوگی ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) ایک خاتون کو سلپ ڈسک اور سائٹیکا (Sciatica) کی بیماری ہے ، جس کی وجہ سے وہ گزشتہ دو سال سے شدید جسمانی تکلیف میں مبتلا ہیں ، ڈاکٹر نے انہیں آگے جھکنے یا نیچے بیٹھنے سے سختی سے منع کیا ہے ، ورنہ حالت بگڑ سکتی ہے اور سرجری کی نوبت آ سکتی ہے ۔ اس مجبوری کی حالت میں اس خاتون کو کرسی پر ہی پیشاب کرنا پڑتا ہے ، جس کی وجہ سے پیشاب کی چھینٹیں کپڑوں پر لگ جاتی ہیں، اور اس طرح کپڑے اور بدن ناپاک ہو جاتے ہیں، اسی بنا پر وہ خاتون نماز اور قرآن پڑھنے سے محروم ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ ایسی حالت میں وہ نماز کیسے ادا کریں ؟ یا معذوری کی وجہ سے ان سے معاف ہو گئی ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
واضح رہے کہ چند ایک مخصوص حالتوں کے علاوہ ، اسلام میں نماز کسی بھی حال میں معاف نہیں ہے ۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں اس خاتون کو چاہیے کہ اگر ممکن ہو تو پیشاب کے دوران ایسا طریقہ اپنا ئیں جس سے پیشاب کی چھینٹیں کپڑوں پر نہ لگیں ، مثلاً : کموڈ یوز کرلیا کرے ، اسی طرح کموڈ کی طرح کی ایک کرسی ہوتی ہے ، جو عارضی طور پر کہیں بھی منتقل کی جا سکتی ہے ، اس کو بھی یوز کیا جاسکتا ہے ، اس سے بھی چھینٹیں نہیں پڑتیں۔ یا پیشاب کے دوران کپڑوں کے نیچے کوئی پلاسٹک یا ناگو دار کپڑا ( یعنی ایسا کپڑا جو پانی یا مائع کو جذب نہ کرے ، یعنی واٹر پروف یا واٹر ریز سٹنٹ ہو ، جیسے پلاسٹک یا و نیل کا کپڑا ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.