Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
معذورِ شرعی کا وضو کب ٹوٹتا ہے؟
- Fatwa no.
- 4305-WAT
- Issued
- 10 ربیع الآخر 1447 - 041 اکتوبر 2025. دار الافتاء اهلسنت
Question
معذور شرعی کا وضو نماز کا وقت ختم ہونے سے ٹوٹ جاتا ہے دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) ایک معذور شرعی نے فجر کی نماز کے لیے وضو کیا تو کیا سورج نکلتے وقت اس کا وضو ٹوٹ جائے گا یا نہیں ؟ یونہی اگر وہ ظہر کا وقت شروع ہونے سے پہلے وضو کر لے تو کیا ظہر کا وقت شروع ہونے کے بعد اسے دوبارہ وضو کرنا پڑے گا یا نہیں ؟ برائے کرم اس متعلق رہنمائی فرما دیں ۔ جواب
Answer (beginning)
اگر معذور شرعی نے فجر کی نماز کے لیے وضو کیا تو سورج نکلتے ہی اس کا وضو ٹوٹ جائے گا کہ شرعی معذور کا وضو فرض نماز کا وقت ختم ہونے سے ٹوٹ جاتا ہے ۔ اور اگر کسی معذور شرعی نے طلوع آفتاب کے بعد وقت ظہر سے پہلے وضو کیا تو محض ظہر کا وقت شروع ہونے سے اسے دوبارہ وضو نہیں کرنا پڑے گا کہ ابھی تک کسی فرض نماز کا وقت نہیں گیا، البتہ جب ظہر کا وقت ختم ہو گا تو اس کا وضو ٹوٹ جائے گا۔ نیز یہ بھی واضح رہے کہ جس عذر کے سبب سے وہ معذور ہے ، وضو کے دوران اور وضو کے بعد آخر وقت تک وہ عذر نہ پایا جائے ، تو اس صورت میں وقت ختم ہونے سے اس کا وضو نہیں ٹوٹے گا بشر طیکہ کوئی اور ناقض وضو چیز نہ پائی جائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.