Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

زلزلہ آنے کی اصل وجہ کیا ہے؟

Question

زلزلہ آنے کی وجہ کے متعلق غلط فہمی کا ازالہ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک مقر ر صاحب نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ زمین گائے کے سینگ پر ہے ، جب وہ اپنا سینگ بدلتی ہے تو زلزلہ آتا ہے ۔ اور ایک مقرر نے بیان کیا کہ زمین مچھلی کے اوپر ہے ۔ تو یہ دو طرح کی باتیں ہیں ۔ کیا یہ درست ہیں ؟ جواب

Answer (beginning)

کتابوں میں دونوں طرح کی روایات ملتی ہیں اور ان میں یوں تطبیق دی جاسکتی ہے کہ زمین گائے کے سینگ پر ہے جبکہ گائے مچھلی پر کھڑی رہتی ہے ۔ البتہ یہ کہنا کہ گائے سینگ بدلتی ہے تو زلزلہ آتا ہے جیسا کہ عوام میں بھی مشہور ہے ، یہ محض بے اصل ہے ۔ اس کے آنے کی اصل وجہ بندوں کے گناہ ہیں۔ اور یہ آتا اس طرح ہے کہ اللہ تعالی نے ساری زمین کو گھیرے میں لینے والا پہاڑ پیدا فرمایا ہے ، جس کا نام "قاف " ہے ، کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں اس کے ریشے زمین میں نہ پھیلے ہوں ، جس جگہ زلزلہ کے لیے اللہ تعالی کا ارادہ ہوتا ہے ، قاف کو حکم دیتا ہے کہ وہ اپنے وہاں کے ریشے کو حرکت دیتا ہے ، صرف وہیں زلزلہ آتا ہے ، پھر جہاں…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.