Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز فجر کا وقت کب سے کب تک ہے؟

Answered by
مولانا ذاکر حسین عطاری مدنی
Fatwa no.
4292-WAT
Issued
09 ربیع الثانی 1447 / 03 اکتوبر 2025. كان الامية الملاك

Question

فجر کی نماز کا وقت دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) فجر کی نماز کا وقت سورج نکلنے سے پہلے تک ہوتا ہے؟ یا سورج نکلنے کے بعد بھی ظہر کی اذان سے پہلے تک باقی رہتا ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

نماز فجر کا وقت صبح صادق (فجر کا وقت شروع ہونے) سے لے کر سورج نکلنے تک ہوتا ہے ، جیسے ہی سورج کی پہلی کرن طلوع ہوئی، فجر کا وقت ختم ہو گیا ۔ حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”وقت الفجر ما لم تطلع الشمس ترجمہ : فجر کا وقت تب تک ہے جب تک سورج طلوع نہ ہو ۔ (صحیح مسلم ، جلد 2، صفحہ 104، حدیث 612، مطبوعہ : ترکیا) فتاوی عالمگیری میں ہے " وقت الفجر من الصبح الصادق الى طلوع الشمس ترجمہ : فجر کی نماز کا وقت صبح صادق سے لے کر طلوع شمس تک ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.