Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اولیاء اللہ کی شان اور ان کی گستاخی کی سزا
Question
اولیاء اللہ کی شان کا بیان اور ان کی گستاخی پر وعید دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) اولیاء اللہ کی شان اور اولیاء اللہ کی گستاخی پر اس کی سزا بیان کریں؟ جواب
Answer (beginning)
اولیاء اللہ ( یعنی اللہ تعالی کے دوست اور مقرب بندے) اللہ تعالیٰ کے ہاں بہت بلند مقام رکھتے ہیں، اللہ تعالی کی رحمت ان کے قریب ہے ، یہ اللہ تعالی کے محبوب بندے ہیں ، ان پر آخرت میں نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔ اور ان کے ساتھ دشمنی کرنے والے کو اللہ تعالی کی طرف سے اعلان جنگ ہے ۔ اب کون ہے جو اللہ تعالی کے ساتھ جنگ کر سکتا ہے ؟ قرآن پاک میں ارشاد خداوندی ہے : الا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (62) الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ) ترجمہ کنز العرفان : سن لو! بیشک اللہ کے ولیوں پر نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.