Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
امام مصلے پر دیر سے آئے تو مقتدیوں کا غیبت کرنا
Question
امام کو مصلے پر آتے ہوئے تاخیر ہو جائے تو مقتندیوں کا امام کی غیبتیں کرنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ لوگوں کے نماز کے لیے کھڑے ہو جانے کے بعد امام صاحب کو کسی وجہ سے مصلے پر آنے میں تاخیر ہو جاتی ہے تو کچھ مقتدی ان کی غیبتیں شروع کر دیتے ہیں، ایسا کرنا کیسا؟ نیز کیا اس امام کے پیچھے ان کی نماز ہو جائے گی ؟ جواب
Answer (beginning)
یہ بالکل ناجائز و حرام ہے ، کیونکہ سوال میں ذکر کردہ وجہ یعنی کبھی کبھار امام صاحب سے کسی وجہ سے مصلی پر پہنچنے میں تاخیر ہو جانا، یہ کوئی ایسی شرعی وجہ نہیں کہ جس سے کسی مسلمان با لخصوص امام مسجد کی غیبت کرنا جائز ہو جائے ، لہذا ایسے لوگ سخت گناہ گار ہیں ، ان کو بارگاہ الہی میں سچی توبہ کرنی چاہئے اور اگر امام صاحب تک اس غیبت کی اطلاع پہنچ گئی ہو تو ان سے بھی معافی مانگنا ہوگی، البتہ ان مقتدیوں کی نماز اس امام کے پیچھے ہو جائے گی جبکہ اس امام میں نماز سے مانع کوئی شرعی خرابی وغیرہ نہ ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.