Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

تشہد میں انگلی اٹھانے کی وجہ

Fatwa no.
4256-WAT
Issued
01 ربیع الثانی 1447ھ / 25 ستمبر 2520ء

Question

تشہد میں انگلی اٹھانے کی حکمت دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) تشھد کے وقت انگلی اٹھانے کی کیا وجہ ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

التحیات میں کلمہ شہادت پر انگلی اٹھانے کی پہلی اور بنیادی وجہ تو یہی ہے کہ یہ عمل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اور سنت ہے ۔ نیز عقلی توجیہ علمائے کرام نے یہ بھی بیان فرمائی ہے کہ زبان کے ساتھ ساتھ اعضا کے ذریعے بھی اللہ پاک کی توحید کی تصدیق اور باطل معبودوں کا انکار ہو جائے ، اس مقصد کے پیش نظر انگلی اٹھائی جاتی ہے ۔ تشہد میں انگلی سے اشارہ کرنا متعد واحادیث مبارکہ سے ثابت ہے ، چنانچہ صحیح مسلم شریف میں ہے ” عن عامر بن عبد الله بن الزبير، عن أبيه، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذ اقعد يدعو، وضع يده اليمنى على فخذه اليمنى، ويده اليسرى على فخذه اليسرى، وأشار باصبعه السبابة…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.