Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بیمار کی دعا قبول ہوتی ہے

Fatwa no.
4245-WAT
Issued
15 ربیع الاول 09/1447 ستمبر 2025ء

Question

بیمار کی دعا قبول ہوتی ہے دارالافتاءاهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے سنا ہے بیمار کی دعا قبول ہوتی ہے ، کیا یہ بات صحیح ہے ؟ اس حوالے رہنمائی فرمائیں ۔ جواب

Answer (beginning)

جی ہاں ! یہ بات صحیح اور کثیر احادیث سے ثابت ہے ۔ چنانچہ ایک حدیث پاک میں یوں بیان کیا گیا ہے کہ مریض جب تک صحت یاب نہ ہو جائے اس وقت تک اس کی دعا رد نہیں ہوتی ۔ یہی وجہ ہے کہ جب کبھی مریض کی عیادت کو جانا ہو تو اچھے اور خوبصورت انداز میں اس سے دعا کرنے کی درخواست کی جائے اور ساتھ ہی اس کی صحت کے لئے بھی دعا کی جائے ۔ شعب الایمان میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : "لا ترددعوة المريض حتى يبدأ “ یعنی : مریض کی دعا رد نہیں کی جاتی یہاں تک کہ وہ صحت یاب ہو جائے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.