Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
فرشتوں کو انسان کے زمین میں فساد پھیلانے کا علم کیسے ہوا؟
- Answered by
- مولانا محمد آصف عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 4241-WAT
- Issued
- 24 ربیع الاول 1447ھ / 18 ستمبر 2025ء
Question
فرشتوں کو انسان کے زمین میں فساد پھیلانے کا علم کیسے ہوا ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) جب اللہ تعالی نے حضرت آدم علی نبینا وعلیہ الصلوۃ و السلام کو بنانا چاہا تو فرشتوں نے کہا : "اے اللہ ! کیا تو زمین میں اسے نائب بنائے گا جو اس میں فساد پھیلائے گا اور خون بہائے گا؟ سوال یہ ہے کہ فرشتوں کو ان چیزوں کا کیسے علم ہوا ؟ جواب
Answer (beginning)
فرشتوں کو فساد کا علم یا تو اللہ تبارک و تعالی کی جانب سے صراحتا دیا گیا تھا، یا پھر انہوں نے لوح محفوظ سے پڑھ لیا تھا ، یا پھر انہوں نے انسانوں کو جنات پر قیاس کر لیا تھا کیونکہ انسانوں سے پہلے جنات زمین پر آباد تھے اور وہاں فساد پھیلاتے تھے۔ تفسیر بیضاوی میں ہے ”وانما عرفوا ذلك باخبار من الله تعالى، او تلق من اللوح۔۔۔ او قياس لاحد الثقلين على الآخر “ ترجمہ : اور بے شک انہوں نے یہ (یعنی فساد کی خبر) اللہ کے خبر دینے سے یا لوح محفوظ سے پڑھنے سے یا تقلین میں سے ایک (یعنی انسانوں) کو دوسرے (یعنی جنات) پر قیاس سے پہچانا ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.