Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

برتھ ڈے کارڈ بنانے کے کاروبار کا حکم

Answered by
مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
Fatwa no.
4255-WAT
Issued
01 ربیع الثانی 1447ء / 25 ستمبر 2025.

Question

برتھ ڈے کارڈ بنانے کا کاروبار کرنا کیسا ؟ دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) میری بیٹی کا روبار کرنا چاہتی ہے ، جیسے کارڈز وغیرہ بنانے کا ، تو وہ یہ جاننا چاہتی ہے کہ ہم خود تو برتھ ڈے سیلیبریٹ نہیں کرتے کیونکہ اسلام میں اجازت نہیں ہے ، مگر اگر کوئی اور ہمیں کہے کہ برتھ ڈے والا کارڈ بنا کر دو اور ہم ایسا بنا دیں ، تو کیا ہم پر بھی گناہ ہو گا ؟ جواب

Answer (beginning)

برتھ ڈے کارڈ بنانا، جائز ہے جبکہ ان میں جاندار کی تصویر اور کوئی خلاف شرع چیز نہ بنائی جائے ۔ لہذا آپ کی بیٹی جاندار کی تصویر کے بغیر کارڈز بنا سکتی ہے ، جاندار کی تصویر والے کارڈز نہیں بنا سکتی ۔ یادر ہے کہ ایسی تصویر بنانا، جس میں جاندار کا چہرہ واضح ہو، ناجائز و حرام ہے، کیونکہ شریعت مطہرہ کے احکام کے مطابق کسی شرعی مجبوری کے علاوہ کسی بھی جاندار کی تصویر بنانا یا بنوانا حرام ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.