Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ظہر کی سنت قبلیہ کو دو دو کر کے پڑھنے کا حکم
- Answered by
- مولانا اعظم عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 4224-WAT
- Issued
- 21 ربیع الاول 1447ء /15 ستمبر 2025ء علم الافتاء اهلسنت
Question
ظہر کی سنت قبلیہ کو دو دو کر کے پڑھنے کا حکم دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا ظہر کی سنت قبلیہ کو دو دو کر کے پڑھ سکتے ہیں یا چار اکٹھی پڑھنا ضروری ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
ظہر سے پہلے چار رکعت سنتوں کو اکٹھی یعنی ایک سلام کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے ، دو دو کر کے نہیں پڑھ سکتے کہ احادیث کریمہ میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم سے اسی طرح پڑھنا منقول ہے ۔ اگر دو سلاموں کے ساتھ دو دو کر کے پڑھیں گے تو وہ ظہر کی سنت قبلیہ کے قائم مقام نہیں ہوں گی ۔ صحیح بخاری میں ہے ”عن عائشة رضي الله عنها: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان لا يدع أربعا قبل الظهر، و رکعتین قبل الغداة“ ترجمہ : حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ و سلم ظہر سے پہلے چار رکعت ایک سلام کے ساتھ) اور فجر سے پہلے دو رکعت پڑھنا نہ چھوڑتے تھے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.