Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

تکبیر تحریمہ کہتا ہوا رکوع میں چلا گیا تو رکعت مل جائے گی؟

Question

جماعت پانے کے لیے تکبیر تحریمہ کے فورا بعد رکوع کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) امام صاحب پہلی رکعت کے رکوع میں تھے ، زید آیا اور اللہ اکبر کہتا ہوار کوع میں چلا گیا ، ایک مرتبہ "سبحان اللہ " کہنے کی مقدار بھی نہیں رکا، تو کیا اس صورت میں زید کی نماز ہوئی یا نہیں ؟ جواب

Answer (beginning)

(۱) صحیح مسئلہ یہ ہے کہ : امام کو رکوع میں پانے والا شخص تکبیر تحریمہ کہنے اور رکوع میں پہنچنے تک جس قدر قیام کرتا ہے ، وہی اسے کفایت کرتا ہے ، اگرچہ تکبیر کہنے کے بعد بغیر رکے ، فورا رکوع میں چلا جائے؛ کیونکہ اس پر تکبیر کہنے کے بعد کچھ دیر ٹھہر نالازم نہیں ہے ، لہذا صورت مسئولہ میں زید کی نماز ہو جائے گی بشر طیکہ اس نے تکبیر تحریمہ کھڑے کھڑے کہی ہو یعنی رکوع کا ادنی درجہ (کہ ہاتھ بڑھائے تو گھٹنوں تک پہنچ جائیں) حاصل ہونے سے پہلے تکبیر پوری کر لی ہو، کیونکہ تکبیر تحریمہ کا رکوع میں جانے سے پہلے ختم ہونا ضروری ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.